مقتول ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے دوستوں کا بیان بھی سامنے آگیا۔
مقتول ٹک ٹاکر کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقتول ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے دوستوں کا بیان بھی سامنے آگیا۔ صحافی محمد زبیر نے ثنا یوسف کی دوستوں سے بات کی۔ ٹک ٹاکر کے والد کافی عرصہ تک سرکاری ملازمت میں رہے، جس کے بعد انھوں نے ریٹائرمنٹ لے لی۔ ثنا یوسف کا ایک چھوٹا بھائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کا سندھ میں کم ازکم اجرت 42,000 روپے مقرر کرنے پر اظہار تشویش
سالگرہ کا جشن
ثنا یوسف کی ایک دوست نے بتایا کہ جس روز وہ قتل ہوئیں اس سے چند گھنٹے قبل انھوں نے اپنی سالگرہ کا دن منایا تھا۔ اس نے اپنے کچھ انتہائی قریبی دوستوں کو دعوت دی تھی، جس میں، میں بھی شامل تھی مگر میں کسی وجہ سے نہیں جا سکی تھی، جس کا مجھے ساری زندگی افسوس رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کے زیر محاصرہ شمالی غزہ کے ہسپتالوں میں کفن ختم
تعلیمی پس منظر
ثنا یوسف کے خاندان سے مراسم رکھنے والے برہان الدین کا کہنا تھا کہ ثنا نے ایف ایس سی کا امتحان دیا تھا اور وہ مستقبل میں میڈیکل کالج میں داخلے کی تیاری کر رہی تھی۔ ’ان کا خیال تھا کہ وہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کر کے چترال میں لوگوں کی خدمت کریں گی۔'
خاندان کی خدمات
برہان الدین کا کہنا تھا کہ ثنا یوسف کے والد انسانی حقوق کے کارکن اور ’چترال بچاؤ تحریک‘ کے اہم رکن تھے اور انھوں نے اپنے دونوں بچوں کو بھی انسانیت کا درس دیا تھا۔








