مغربی و مشرقی پاکستان سے تعلق رکھنے والے طلباء نے دس دس کی ٹولیوں میں دس دس دن گاؤں میں قیام کر کے متعدد خدمات انجام دیں
مصنف کی معلومات
مصنف: رانا امیر احمد خاں
یہ بھی پڑھیں: چلڈرن ہسپتال لاہور میں 3 سالہ بچہ کا کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس، کارروائی کا حکم
قسط کی تفصیلات
قسط: 55
چک نمبر 235 گ ب جڑانوالہ میں 30 روزہ ولیج سروس کیمپ کا انعقاد
یہ بھی پڑھیں: وزارت ریلوے کے ذیلی ادارے ریل کاپ کے تمام ملازمین سے استعفیٰ طلب
کیمپ کی منصوبہ بندی
جون 1963ء میں صدر سٹوڈنٹ سرکل ویسٹ پاکستان یوتھ موومنٹ کی حیثیت میں راقم نے سٹوڈنٹ سرکل کی ایگزیکٹو کمیٹی اور یوتھ موومنٹ کے سینئر احباب سے مشورہ کرنے کے بعد جڑانوالہ یوتھ موومنٹ کے احباب ساجد محمود بٹ، کلیم احسن، ابراہیم لودھی اور مقامی ایم پی اے و صدر سینٹرل کواپریٹو بنک جڑانوالہ خان احمد خان کو اعتماد میں لیتے ہوئے چک نمبر 235 گ ب نزد ریلوے اسٹیشن کوٹ دیاکشن تحصیل جڑانوالہ میں یکم جون تا 30 جون ایک تیس روزہ آل پاکستان سٹوڈنٹس ویلج سروس کیمپ کا انعقاد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوات میں زمین کا تنازع، بھائیوں نے ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں، 2 جاں بحق
کیمپ کی سرگرمیاں
اس کیمپ میں ملک کے دونوں حصوں، مغربی و مشرقی پاکستان سے تعلق رکھنے والے طلباء نے دس دس کی ٹولیوں میں دس دس دن گاؤں میں قیام کر کے متعدد خدمات انجام دیں۔ ان خدمات میں شامل ہیں:
- انجینئرنگ سٹوڈنٹس کی مدد سے پختہ نالیوں کی تعمیر
- کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سٹوڈنٹس کے تعاون سے دیہاتی بھائی بہنوں کے علاج ومعالجہ کے لئے ڈسپنسری کا قیام
- کاشتکاروں کے لئے قرضوں، بیج و کھاد کے حصول کے لئے کوپرایٹو سوسائٹی کا قیام
- گاؤں کے بچوں کی فری ٹیوشن
- گاؤں کی صفائی وستھرائی کے ضمن میں متعدد خدمات
یہ بھی پڑھیں: وفاق ہمارا قرض دار ہے ، شاندانہ گلزار
ذاتی تجربات
راقم بطور ناظم ویلج سروس کیمپ اس گاؤں میں پورے تیس دن رہا۔ کراچی یونیورسٹی سے آئے ہوئے ایم اے اکنامکس فائنل ایئر کے طالبعلم جاوید مشرف (بردار جنرل پرویز مشرف) نے اس کیمپ میں بیس دن قیام کیا۔ راقم کو اس دوران محکمہ کوآپریٹو سوسائٹیز جڑانوالہ اور ڈی ایچ او فیصل آباد سے ملاقاتوں کے لئے جانا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں عطیہ کرے گی
چیلنجز اور حل
جڑانوالہ سے ایم پی اے خان احمد خان جنہوں نے گاؤں میں نالیوں کی تعمیر کے لئے چار ہزار اینٹیں دینے کا وعدہ کیا تھا اپنے وعدے کو پورا کرنے سے کترا رہے تھے۔ لیکن راقم نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج فائنل ایئر کے دو طالب علموں ڈاکٹر قاسم خان اور ڈاکٹر سلطان کے ہمراہ فوراً ہی کیمپ سے جڑانوالہ جا کر ایم پی اے صاحب سے خاص طور پر ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ میں 5 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان ہو گیا
نتیجے
ہماری کوششوں کے بعد ایم پی اے صاحب نے وعدہ کیا کہ اگلے دن یہ اینٹیں گاؤں میں پہنچا دی جائیں گی۔ اگلی صبح 4 ہزار اینٹیں ہمارے پاس پہنچ گئیں۔ ریت ہم نے دن بھر محنت سے جمع کی۔ مزید برآں، سیمنٹ کے لیے گاؤں کے نمبردار اور دیگر گھرانوں کے سربراہان سے درخواست کی گئی۔ ان دنوں ایک سیمنٹ کی بوری 8 روپے میں ملتی تھی۔ اس طرح یہ مہینے بھر کا کیمپ اور تمام تر خدمات اپنی مدد آپ کے تحت انجام دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی تک ایم کیو ایم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم تو ایک 27 ویں شب کو جانتے ہیں، فاروق ستار
اخراجات
ویسٹ پاکستان یوتھ موومنٹ کی انتظامیہ نے لاہور سے گاؤں آنے اور واپس لاہور جانے کا کرایہ اور گاؤں میں 1 ماہ تک کیمپ کے دوران خور و نوش کا خرچہ اٹھایا، جس پر کُل 2023 روپے Rs.2023/- خرچ آیا۔
(جاری ہے)
نوٹ
یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








