ایران میں 2 پاکستانی قتل، ملزمان نے اغواء کرکے تاوان طلب کیا، پھر ویڈیو بھی بھیجی

ایران میں پاکستانیوں کا قتل
سرباز (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دریائی گھوڑے کی ٹرمپ کی فتح بارے پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی
مقتولین کی شناخت
اہلخانہ کے مطابق ایران میں قتل کیے گئے پاکستانیوں کا تعلق احمد پور شرقیہ اور کراچی سے ہے۔ دونوں مقتول پاکستانی ایران میں باربر کی دکان پر کام کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پر امریکی وزیر خارجہ کا رد عمل
تفصیلات اور مطالبات
’’جنگ‘‘ کے مطابق مقتول کے بھائی فاروق نے کہا کہ میرا بھائی مجاہد کئی برس سے ایران میں مزدوری کرتا تھا، گزشتہ رات ملزمان نے بھائی کو قتل کرنے کے بعد ویڈیو بھیجی۔ ملزمان نے بھائی کو اغواء کرکے تاوان طلب کیا تھا، حکومت سے مطالبہ ہے کہ بھائی کی لاش لانے کا انتظام کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے 3200 صحافیوں کو پلاٹس دینے میں بڑی پیش رفت
دوسرے جاں بحق ہونے والے کا ذکر
فاروق نے یہ بھی کہا کہ جاں بحق ہونے والے دوسرے مزدور کا نام محمد فہیم ہے، جس کا تعلق کراچی سے ہے۔
پچھلے واقعات کا ذکر
یاد رہے کہ 2 ماہ قبل بھی ضلع بہاولپور کے 8 مزدوروں کو ایران میں قتل کردیا گیا تھا۔