مناسک حج کا آج سے آغاز، دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین کی منیٰ کے لیے روانگی شروع

مناسک حج کا آغاز
مکہ مکرمہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) مناسک حج کا آج سے آغاز ہو رہا ہے، لاکھوں عازمینِ حج ظہر سے پہلے منیٰ پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کون سی 2 اہم کامیابیاں حاصل کرچکا ہے؟ بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے اپنی سیاسی جماعت کو آئینہ دکھا دیا۔
منیٰ میں قیام
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین حج جمعرات کی صبح تک منیٰ میں ہی قیام کریں گے اور عبادات میں مصروف رہیں گے۔ عازمین حج آج اپنے رہائش گاہ سے احرام باندھنے کے بعد 2 رکعت نفل ادا کر کے منیٰ روانہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے این پی ٹی سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی
نماز اور وقوف
عازمین حج آج منیٰ میں ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نماز ادا کریں گے۔ عازمین 9 ذوالحجہ کو حج کے رکن اعظم وقوف کے لئے میدان عرفات روانہ ہوں گے، جہاں وہ حج کا خطبہ سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کریں گے۔ پھر حجاج کرام سورج غروب ہونے تک میدان عرفات میں وقوف کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ نے سوشیو اکنامک ریفارمز کے ذریعےحقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی:صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ
مزدلفہ کی طرف روانگی
اذان مغرب کے بعد نماز پڑھے بغیر حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے۔ مزدلفہ میں حجاج کرام مغرب اور عشاء کی نمازیں ملا کر پڑھیں گے۔ حجاج یہاں شیطان کو مارنے کے لیے کنکریاں جمع کریں گے اور پھر کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے، جبکہ 10 ذوالحجہ کو وقوف مزدلفہ کے بعد رمی کیلئے روانہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال، چکری روڈ پر پاکستان آرمی کا بذریعہ ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن، پاک فوج زندہ باد کے نعرے
رمی اور قربانی
حجاج بڑے شیطان کو 7 عدد کنکریاں ماریں گے اور قربانی کریں گے، پھر حلق کرانے کے بعد احرام کھول دیں گے۔ 11 ذوالحجہ کو حجاج کرام چھوٹے، درمیانے اور بڑے شیطان کو سات سات کنکریاں ماریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ دھماکے کی ایف آئی آر درج، 7 دہشت گردوں کی نشاندہی ہو گئی
طواف و سعی
رمی جمرات کے بعد حجاج کرام طواف زیارت کیلئے خانہ کعبہ روانہ ہوں گے۔ طواف زیارت کے بعد حجاج کرام صفا مروہ کی سعی کریں گے۔ 12 ذوالحجہ کو زوال آفتاب کے بعد تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماری جائیں گی۔
واپسی کا مرحلہ
13 ذوالحجہ کو حجاج کرام رمی جمرات کے بعد منیٰ سے اپنی رہائش گاہ روانہ ہوجائیں گے۔