قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب، بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش ٹیم کو وائٹ واش کئے جانے کے بعد پاکستانی ہیڈ کوچ کا بیان بھی سامنے آگیا
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس پی ایم ہاؤس میں سہ پہر 3 بجے ہوگا جس میں وفاق کے ساتھ صوبائی حکومتوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا شہزادی ہند بنت سعود کے انتقال پر سعودی شاہی خاندان سے اظہار تعزیت
ایجنڈا
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ اور میکرو اکنامک فریم ورک کی بھی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت اور سروسز سیکٹر کے اہداف بھی منظور کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تمام مذہبی برادریوں کے حقوق آئین کے تحت محفوظ ہیں: اعظم نذیر تارڑکی نیدرلینڈز کے سفیر سے گفتگو
بجٹ کی تخمینہ
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے قومی ترقیاتی بجٹ تقریباً 4 ہزار ارب روپے اور پی ایس ڈی پی کی مد میں ایک ہزار ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری نے زندگی میں تقریباً سب کچھ حاصل کر لیا، لیکن ان کی آخری خواہش کیا ہے؟ سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے بتا دیا۔
تجاویز کی منظوری
قومی اقتصادی کونسل سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اہداف کے جائزے کے بعد تجاویز کی منظوری دے گی۔
پچھلا اجلاس
یاد رہے کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس اس سے قبل 5 جون کو طلب کیا گیا تھا۔








