ثنا یوسف کا قتل، مختلف شہروں میں 11 چھاپے، 37 لوگوں سے تفتیش، گرفتار ملزم پہلے بھی ملاقات کی کوشش کر چکا: پولیس

اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی تدفین
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی اپنے آبائی علاقے چترال میں تدفین کردی گئی ہے جبکہ مرکزی ملزم بھی پولیس کی تحویل میں آچکا ہے۔ حالیہ انکشافات کے مطابق پولیس نے مختلف شہروں میں 11 چھاپے مارے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
پولیس کی کارروائی
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے بتایا کہ ثنایوسف قتل کیس میں 37 لوگوں سے تفتیش کی گئی اور اسلام آباد، فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں 11 چھاپے مارے گئے۔ ملزم، جس کا نام عمر ہے، پہلے بھی 7 سے 8 گھنٹے تک ملاقات کی کوشش کرتا رہا لیکن کامیابی نہ مل سکی۔ واردات کے روز، ملزم کو موقع مل گیا، وہ مقتولہ کے گھر کے اندر گھسا اور فائرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ کا 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت سے انکار
ملزم کی شناخت
اے آر وائے نیوز کے مطابق، مرکزی ملزم عمر 22 سال کا لڑکا ہے جسے فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔ اس نے ہائی اسکول تک تعلیم حاصل کی ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے اسلحہ اور مقتولہ کا آئی فون بھی برآمد کیا۔ بار بار دوستی کی پیشکش مسترد ہونے پر ملزم ثنا یوسف کے گھر تک پہنچا اور ملاقات کی کوشش کرتا رہا۔
ویڈیو رپورٹ