پاکستان نے بھارت کی علاقائی بالادستی کا خواب ملیا میٹ کر دیا، وزیر خارجہ
اسحاق ڈار کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی جواب کے بعد بھارت کی علاقائی بالادستی کا خواب ملیا میٹ ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد
پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستانی فورسز کی جانب سے 10 مئی کو کی گئی جوابی کارروائی کے بعد پاکستان کے سفارتی مشنز کامیاب اور بھارت میں سفارتی مشنز کی ناکامی پر صف ماتم بچھی ہے، ناکامی پر ایک دوسرے پر الزام تراشی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے عوام میں رنج، غم اور نفرت پھیلائی ہے: شیخ رشید
پاکستان کا مؤقف
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا 23 اپریل سے 10 مئی تک کا سچ پر مبنی جو مؤقف دنیا نے سنا وہ سچ ثابت ہوا جس کی وجہ سے سفارتی فورمز پر پاکستان کی پذیرائی ہو رہی ہے، دنیا میں پاکستان کی مسلح افواج کے جوابی اقدامات کی بھی تعریف ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 19 افراد جاں بحق، نقصانات کی رپورٹ جاری
امن کی راہ میں رکاوٹیں
خطے کے امن میں سب سے بڑی رکاوٹ مودی اور نیتن یاہو کی پالیسیاں ہیں: بلاو
یہ بھی پڑھیں: مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی، بھارت کو 6طیارے گنوانا پڑے: سپیکر پنجاب اسمبلی
بھارتی جارحیت کا نیو نارمل ہونا
ان کا کہنا ہے کہ بھارت کا کسی بھی بہانے پاکستان کے خلاف جارحیت کو نیو نارمل بنانے کا اعلان دفن ہو گیا، بھارت کی علاقائی بالادستی کا خواب ملیا میٹ ہو چکا، سفارتی محاذ پر حاصل ہونے والی کامیابیاں ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔
سہ فریقی مذاکرات کا کردار
وزیر خارجہ نے کہا کہ بیجنگ میں سہ فریقی مذاکرات کے دوران چین نے پاکستان، افغانستان، ازبکستان ریل لنک منصوبے کی سی پیک میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کردی ہے، افغانستان کی طرف سے کچھ تاخیر ہے جس کے بعد اس منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا۔








