بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا

بلاول بھٹو کا دورہ نیویارک مکمل
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے دورہ نیویارک مکمل کرکے واشنگٹن پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں ورک پرمٹ حاصل کرنے کا نیا اور آسان طریقہ متعارف کروادیا گیا
وفد کا سفر
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو سمیت پاکستان کا 9 رکنی وفد ٹرین کے ذریعے نیویارک سے واشنگٹن پہنچا۔ واشنگٹن کے ریلوے سٹیشن پر وفد کا پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور دیگر سینئر سفارتی عملے نے استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 70ہزار700 روپے ہو گئی
بھارت کے خلاف مقدمہ
بلاول نے بھارت کے خلاف پاکستان کا مقدمہ یو این سیکرٹری جنرل کے سامنے پیش کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی قیادت میں 9 رکنی وفد 6 جون تک واشنگٹن میں قیام کرے گا۔ اس دوران وفد امریکی حکام اور تھنک ٹینک کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کرے گا جبکہ بلاول بھٹو دورہ واشنگٹن میں میڈیا کے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ننکانہ میں بھی بھارتی ڈرون گرا دیاگیا
کشمیر کا معاملہ
دورے کے دوران بلاول بھٹو بھارت کی آبی جارحیت، اشتعال انگیزی سے امریکی حکام کو آگاہ کریں گے۔ سابق وزیر خارجہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کی پیشکش پر ٹرمپ انتظامیہ سے اظہار تشکر بھی کریں گے اور ان پر زور دیں گے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اسکول کی 8ویں منزل سے نوجوان نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
یو این ملاقاتیں
ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زور دیں گے کہ مسئلہ کشمیر کا حل یو این قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہو۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دورہ نیویارک میں پاکستان کے پارلیمانی اور سفارتی وفد نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور صدر جنرل اسمبلی سے ملاقاتیں کی تھیں۔
بھارت کے خلاف مقدمہ پیش کرنا
وفد نے نیویارک میں سلامتی کونسل کے منتخب اراکین اور او آئی سی سفیروں کے سامنے بھی بھارت کے خلاف پاکستان کا مقدمہ کامیابی سے پیش کیا تھا。