محمد رضوان سے کپتانی واپس لیے جانے کا امکان، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

محمد رضوان کی کپتانی کے مستقبل پر سوالات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان محمد رضوان سے کپتانی واپس لیے جانے کے قوی امکانات ہیں۔ سماء نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اگلے چند روز میں کپتانی کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں: صدر مملکت
سلمان علی آغا کی مضبوط امیدواری
ون ڈے کرکٹ کپتانی کے لئے سلمان علی آغا مضبوط امیدوار ہیں۔ نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کپتان اور نائب کپتان کے انتخاب کے لیے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ نئے کوچنگ اسٹاف کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔
محمد رضوان کی حالیہ کارکردگی
واضح رہے کہ محمد رضوان کو اکتوبر 2024 میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں فارمیٹس کی کپتانی سونپی گئی تھی۔ تاہم، چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد ٹی ٹوئنٹی کپتانی ان سے واپس لے کر سلمان علی آغا کو دی گئی تھی۔