قومی اقتصادی کونسل نے معاشی اہداف اور ترقیاتی پلان کی منظوری دیدی
معاشی اہداف کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف اور ترقیاتی پلان کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سب انسپکٹر کے گھر سے کمسن گھریلو ملازمہ کی لاش برآمد
سندھ حکومت کا مطالبہ
سندھ حکومت نے زرعی آمدن پر ٹیکس کے نفاذ کو موخر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ سائٹ ایریا، ولیکا چورنگی پر فیکٹری میں آگ لگ گئی
اجلاس کی تفصیلات
کونسل نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پلان کی بھی منظوری دی۔ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت وزارت خزانہ اور دیگر وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: 8 جنگیں روکنے کے دعویدار ٹرمپ نے 2025 میں 7 ملکوں پر بم بھی برسائے
زرعی ٹیکس پر بحث
اجلاس میں سندھ نے یک جولائی سے عائد ہونے والے زرعی ٹیکس کو موخر کرنے اور ترقیاتی بجٹ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے سے نظام متاثر ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
وزارت خزانہ کا موقف
تاہم، وزارت خزانہ کی ٹیم نے واضح کیا ہے کہ زرعی آمدن پر ٹیکس کے فیصلے کو عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے فیصلہ واپس نہیں ہوسکتا اور یکم جولائی سے چاروں صوبوں میں زرعی آمدن پر ٹیکس لاگو ہوگا۔
ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ
آئندہ مالی سال ملک کا مجموعی قومی ترقیاتی بجٹ 4 ہزار 83 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اجلاس سے قبل بھی وزیراعظم شہباز شریف سے چاروں وزرائے اعلیٰ نے ملاقات بھی کی۔








