بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر معافی مانگیں، علیمہ خان
علیمہ خان کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے کہ حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر معافی مانگیں۔
یہ بھی پڑھیں: ادویات کی قلت کی خبروں پر پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا بیان بھی آ گیا
بات چیت کی بنیاد
میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھنے کے لیے لوگ لچک دکھانے کا کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت ہمیشہ کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر ہوتی ہے، مذاکرات کرنے والے کیا چاہتے ہیں کہ بانی سب ترک کردیں؟
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا یومِ تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان
آزادی کی توقعات
علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے کہ حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر معافی مانگیں، احتجاج کی کال کے بعد سے خبریں ہیں کہ بانی 5 جون کو رہا ہورہے ہیں۔
القادر کیس کی اہمیت
علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں القادر کیس کی اہم تاریخ ہے، اگر کل یہ کیس نہیں سنا گیا تو ستمبر تک چلا جائے گا۔








