شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پروزیر اعلیٰ پنجاب کی مبارکباد

وزیراعلیٰ مریم نواز کی مبارکباد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پر مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پونڈ کیس کی سماعت 5 جون مقرر
سیکیورٹی فورسز پر فخر
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے جنہوں نے 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کیا۔
دہشت گردی کے خلاف عزم
دہشت گردی کے خلاف آپریشن ریاست کے غیر متزلزل عزم کی روشن مثال ہے۔ دہشت گردی کے ہر فتنے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔