پاک بھارت جنگ کے بعد انڈونیشیاء کیا خریدنے کی تیاری کر رہا ہے؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

انڈونیشیا کی چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری پر غور
جکارتہ (ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے گرانے کے بعد انڈونیشیا نے چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری پر غور شروع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی
نائب وزیر دفاع کا بیان
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع ڈونی ایرماوان کا کہنا ہے کہ چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری کا جائزہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسلمان خاندان جو ہندوؤں کے دباؤ کے باعث اپنا گھر فروخت کرنے پر مجبور ہوا
پاکستان کے اقدامات کا اثر
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جے 10 طیارے سے بھارتی طیارے مار گرانے کو مدنظر رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ میں خاتون کی بازیابی کا کیس، وکیل کا مغویہ کو جنات کے ذریعے غائب کرنے کا الزام
باہمی بات چیت
نائب وزیر دفاع انڈونیشیا کے مطابق ہماری چین کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور اس نے ہمیں صرف جے 10 طیارے ہی نہیں بلکہ بحری جہاز، ہتھیار اور دیگر پیشکش بھی کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Peshawar: Case Filed Against Former Chief Minister and PTI Leader Mahmood Khan
دیگر آپشنز پر غور
نائب وزیر دفاع انڈونیشیا کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ساختہ ایف 15 اور فرانسیسی رافیل طیاروں کی خریداری بھی زیر غور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ روز آندھی اور طوفان سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آ گئیں
فوجی سازوسامان کی جدید کاری
انڈونیشیا نے حالیہ برسوں میں اپنی پرانی فوجی سازوسامان کو جدید بنانے کی کوششیں شروع کی ہیں اور 2022 میں اس نے 8.1 ارب ڈالر مالیت کے 42 فرانسیسی رافیل لڑاکا طیارے خریدے، جن میں سے 6 طیارے اگلے سال فراہم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والا جوڑا گرفتار
پاک بھارت کشیدگی میں چین کے طیاروں کی اہمیت
واضح رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے اپنا لوہا منوایا۔
پاکستان کی فضائی کارروائیاں
پاکستان کی جانب سے چینی ساختہ جے 10 سی لڑاکا طیاروں کے ذریعے بھارتی فضائیہ کے 3 جدید فرانسیسی رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے نے دنیا کو حیران کیا۔