گاڑیوں میں چھپا ایسا بہترین فیچر جس کا علم بیشتر افراد کو نہیں
گاڑی کے سن وائزر کے خفیہ فیچر
لاہور (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں روزانہ کروڑوں یا اربوں افراد گاڑی پر سفر کرتے ہیں لیکن وہ کئی ایسے فیچرز سے لاعلم ہوتے ہیں جو ان کی ڈرائیونگ کے تجربے کو مزید شاندار بنا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی دفعہ بھاپ کے انجن اور گاڑی کو دیکھا، خوفزدہ ہو گیا کانوں میں انگلیاں ٹھونس کر بھاگ کھڑا ہوا، کافی دور جا کر شتر مرغ کی طرح سر جھکا کر ریت پر بیٹھ گیا
سن وائزر کا اہم کردار
ان میں سے ایک فیچر سورج سے تحفظ فراہم کرنے والے سن وائزر میں چھپا ہے جو آنکھوں کے سامنے ہوتا ہے مگر پھر بھی متعدد افراد کو اس کا علم نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی حملے کے بعد ایران کا اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ
وائرل ویڈیو کی اہمیت
کچھ عرصے قبل ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں گاڑیوں کے سن وائزر کے ایک خفیہ فیچر کے بارے میں بتایا گیا۔سن وائزر کا استعمال سورج کی تیز روشنی سے آنکھوں اور چہرے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔یعنی اسے بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے مگر پھر بھی اس کے ایک فیچر کا علم بیشتر افراد کو نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت کے ناقد بھارتی اداکار اعجاز خان پر ریپ کا مقدمہ درج
سائیڈ سورج لائٹ سے تحفظ
عام طور پر سن وائزر کو چہرے کے سامنے نیچے کیا جاتا ہے مگر بیشتر افراد کو علم ہی نہیں کہ اگر ونڈ شیلڈ کی بجائے ہاتھ کے برابر میں موجود کھڑکی سے سورج کی روشنی آرہی ہے تو سن وائزر اس سے بھی تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔
جی ہاں واقعی فرنٹ کے ساتھ ساتھ سن وائزر سے سائیڈ سے آنے والی سورج کی روشنی کو بھی بلاک کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: قتل کیے گئے 3 خواجہ سراؤں میں سے 2 کی شناخت ہو گئی
سن وائزر کا استعمال
اس کی وجہ یہ ہے کہ سن وائزر کودائیں یا بائیں (ڈرائیور سیٹ میں دائیں اور پسنجر سیٹ میں بائیں) جانب گھمانا ممکن ہے۔
اس طرح کھڑکی سے آنے والی سورج کی روشنی سے مؤثر تحفظ ملتا ہے۔
درجہ حرارت میں کمی
سن وائزر کے استعمال سے گاڑی کے اندر درجہ حرارت کو بھی کسی حد تک کم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔








