وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم کا سعودی عرب کا دورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ریکوڈک منصوبے میں آئی ایف سی کی کل سرمایہ کاری 700 ملین ڈالر تک پہنچ گئی
ہمراہی شخصیات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کر کے پاک بھارت کشیدگی کے دوران حمایت پر شکریہ ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ سے نمٹنے کیلئے تاریخی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا: مریم اورنگزیب
ملاقات کے ایجنڈے
دوران ملاقات تجارت اور سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں عالمی معیار کا ہسپتال جہاں کم وسیلہ لوگوں کا بالکل مفت علاج کیا جائے گا
وزراء کی شمولیت
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیراطلاعات عطاء تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔
عید کا جشن
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف عید سعودی عرب میں منائیں گے۔