نوشہرہ میں 3 پوتے پوتیوں کو زہر دینے کے کیس میں دادی گرفتار

نوشہرہ میں دلخراش واقعہ
نوشہرہ (ویب ڈیسک) نوشہرہ میں 3 پوتے پوتیوں کو زہر دے کر قتل کرنے کے کیس میں دادی کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو نے ایک دن میں 238نادہندگان سے کتنی ریکوری کر لی؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
گرفتاری کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، گرفتار خاتون کے بیٹے نے عدالت میں ماں کے خلاف بیان ریکارڈ کرادیا۔ نوشہرہ میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بیان دیتے ہوئے بچوں کے والد نے کہا کہ اس کی ماں کو اس کی بیوی پسند نہیں تھی، ماں نے اسے کھانے میں زہر دے کر مارنے کی کوشش کی لیکن وہ کھانا بچوں نے بھی کھایا۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا اعلان کر دیا
خاندان کی حالت
خاتون کے بیٹے کا کہنا تھا کہ زہریلا کھانا کھانے سے میری بیوی تو بچ گئی لیکن بچے جانبر نہ ہو سکے۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے بچوں کی دادی کو گرفتار کر لیا ہے، زہر دینے کا واقعہ 19 مئی کو پیش آیا تھا۔