کسی بھی قربانی کے لیے تیار ہیں، حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے: اسد قیصر
اسد قیصر کا عزم
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کسی بھی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری دھماکے سے زمین بوس
آئین اور قانون کا بحران
نجی ٹی وی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت آئین اور قانون نہیں، پی ٹی آئی کے خلاف دائرہ تنگ کیا جا رہا ہے، خواتین کی مخصوص نشستوں کا کیس چل رہا ہے، ہر کسی کو پتہ ہے یہ کیا ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 20 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے مہنگا
غیر منتخب حکومت اور عدم استحکام
انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک غیر منتخب حکومت ہے، صوبے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے پیچھے کیا محرکات ہیں سب کو معلوم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری، 6 بھائیوں سمیت مزید 37 فلسطینی شہید
احتجاج کا عزم
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، ناجائز ٹیکسز اور مہنگائی کے آنے والے طوفان کے خلاف آواز اُٹھائیں گے، کسی بھی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، ہماری قربانی ذات کیلئے نہیں ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے ہے۔
وفاق کی ہدایات
اسد قیصر نے مزید کہا کہ احتجاج کیلئے بانی پی پی آئی ہدایات دیں گے، وفاق خیبرپختونخوا کے عوام کو ہمیشہ لالی پاپ دیتا ہے، این ایف سی ایوارڈ، نیٹ ہائیڈل پرافٹ اور دیگر بقایاجات وفاق ادا نہیں کر رہا۔








