ملزم عمر مقتول ٹک ٹاکر ثنا سے کس بات پر نا راض ہوا؟ بالآخر اصل وجہ سامنے آگئی۔

راولپنڈی: معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا قتل
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) 2 جون کو اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں قتل کی جانے والی معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل سے متعلق سنسنی خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دور سے چٹانوں کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے جیسے بہت سارے ہاتھی دریا میں غسل کر رہے ہیں، گاڑی خالی ہوگئی، میں موقع غنیمت جان کر بوگی میں گھس گیا.
ملاقات کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق ثناء اور اس کے قاتل عمر حیات المعروف کاکا جو ثناء سے دوستی کا خواہشمند تھا، دونوں کے درمیان 29 مئی کو ملنے کا فیصلہ ہوا جس روز ثناء کی 17 ویں سالگرہ تھی۔ عمر حیات 29 مئی کو فیصل آباد سے تحائف لے کر اسلام آباد پہنچا اور 6 گھنٹے تک مسلسل ثناء کو فون کرتا رہا اور ملنے کا تقاضہ کرتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں صدارتی انتخابات منگل کو ہی کیوں ہوتے ہیں؟
ملاقات کا انکار
ثناء اس دوران اسے ٹالتی رہی اور کہتی رہی آدھا گھنٹہ رک جاؤ، ایک گھنٹہ رکو۔ آخر میں 29 تاریخ کو ثناء عمر سے ملاقات کرنے سے انکار کردیتی ہے جس کے بعد عمر تمام تحائف پھینک کر غصے میں فیصل آباد واپس روانہ ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا غیرمعمولی اجلاس طلب کرلیا
نئی شروعات
تفصیلات کے مطابق اس کے بعد ان کی گفتگو دوبارہ شروع ہوتی ہے، ناراضگی کے بعد دوبارہ راضی نامہ ہوتا ہے جس کے بعد 2 جون کو دوبارہ ملنے پر دونوں راضی ہوتے ہیں، قتل کے روز دونوں کی ملاقات طے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین: 8 سالہ اغوا بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل، لاش کھیت سے برآمد
2 جون کا دن
عمر حیات 2 جون کو فیصل آباد سے پبلک ٹرانسپورٹ میں صبح 5 بجے اسلام آباد 26 نمبر چنگی پہنچا اور وہاں اس نے آن لائن فورچیونر گاڑی بلوائی۔ وہ اس گاڑی میں بیٹھ کر ثناء کی رہائش گاہ کے قریب پہنچا، اور ڈرائیور سمیت وہ گاڑی کچھ دور پارک کرواکے مسلسل ثناء کو فون کرنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت اوچھی حرکتوں پر اتر آیا، حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کردیا
تکلیف دہ لمحہ
نمائندہ جیو نیوز کے مطابق اس وقت چونکہ ثناء سورہی تھی تو اس نے فون نہیں دیکھا۔ جاگنے کے بعد ثناء سے عمر کا رابطہ ہوا جس پر ثناء نے اسے کچھ دیر میں ملنے کا کہا اور یہی سلسلہ 12 گھنٹے تقریباً شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہا۔
آخر میں انکار
4:30 پر ثناء نے والدین کا گھر میں بتاکر عمر سے ملنے سے انکار کردیا۔