چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس اعجاز سواتی ریٹائرڈ ہوگئے
ریٹائرمنٹ کا اعلان
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس اعجاز سواتی ریٹائرڈ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: 100 اور 1500 مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
وفاقی وزارت قانون کا مراسلہ
نجی ٹی وی سما کے مطابق وفاقی وزارت قانون نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام مراسلے میں لکھا کہ جسٹس اعجاز سواتی کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی سیٹ خالی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ کا علیحدہ صوبے کا مطالبہ
قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی
مراسلے میں جسٹس روزی خان کاکڑ کو قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔
جسٹس اعجاز سواتی کی ماضی کی خدمات
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے 20 مئی کو جسٹس اعجاز سواتی کو مستقل چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بنانے کی منظوری دی تھی۔ قبل ازیں جسٹس اعجاز سواتی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان خدمات سرانجام دے رہے تھے۔








