چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس اعجاز سواتی ریٹائرڈ ہوگئے
ریٹائرمنٹ کا اعلان
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس اعجاز سواتی ریٹائرڈ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم پہلگام دہشت گرد حملے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، آج کی جیت کو بھارتی مسلح افواج کے نام کرتے ہیں، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو۔
وفاقی وزارت قانون کا مراسلہ
نجی ٹی وی سما کے مطابق وفاقی وزارت قانون نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام مراسلے میں لکھا کہ جسٹس اعجاز سواتی کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی سیٹ خالی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق
قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی
مراسلے میں جسٹس روزی خان کاکڑ کو قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔
جسٹس اعجاز سواتی کی ماضی کی خدمات
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے 20 مئی کو جسٹس اعجاز سواتی کو مستقل چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بنانے کی منظوری دی تھی۔ قبل ازیں جسٹس اعجاز سواتی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان خدمات سرانجام دے رہے تھے۔








