جناح ہاؤس حملہ کیس، تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے پولیس کی درخواست مسترد
مقدمے کی سماعت
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات: بروقت مدد مل جاتی تو انسانی جانیں بچائی جا سکتی تھیں: گورنر پنجاب
عدالت کا اظہارِ برہمی
’’جنگ‘‘ کے مطابق، دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ان کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کر دی اور ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ملزمہ کے پیش نہ ہونے سے آج سرکاری گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں ہو سکے، عالیہ حمزہ مقدمے کی 4 سماعتوں سے غیر حاضر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بدعنوانی گھناونا چیلنج، عوام کرپشن کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دیں: وزیراعظم
ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عالیہ حمزہ کے ضامن کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا اور عالیہ حمزہ کے ضمانتی مچلکے بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
کیس کی آئندہ سماعت
عدالت نے خدیجہ شاہ کی ایک سماعت کے لیے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور کیس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کر دی۔