گیس لیکج کے باعث دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

کوہاٹ میں دھماکہ
کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں سابق سینیٹر عباس خان آفریدی کے گھر گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا، جس میں عباس آفریدی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
دھماکے کی تفصیلات
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ سابق وفاقی وزیر عباس خان آفریدی کی رہائش گاہ پر گیس لیکج کے سبب پیش آیا، جس کے نتیجے میں وہ خود اور دو دیگر افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تشویشناک حالت کے باعث عباس آفریدی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے آرمی برن سنٹر کھاریاں منتقل کیا جا رہا ہے۔
تحقیقات اور سیکیورٹی اقدامات
پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر دھماکہ گیس لیکج کا نتیجہ ہے، تاہم دھماکے کی اصل نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری عباس خان آفریدی کے آبائی حجرے، عظیم باغ، پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔