وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے، چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں نے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کا جواب دیا۔ میں نے کہا کہ شملہ معاہدہ پر وہی کچھ اپلائی ہوگا جو سندھ طاس معاہدے پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی نے این سی سی آئی اے پر سنگین الزامات عائد کر دیئے
بھارت کے حوالے سے مؤقف
''جیو نیوز'' کے پروگرام ''آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ'' میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے جو سندھ طاس معاہدہ کے ساتھ کیا، اس پر میں نے جواب دیا۔ میں نے کہا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہو سکتی ہے تو شملہ معاہدہ سے بھی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کو آزاد کریں گے، توبہ توبہ، مولانا فضل الرحمان
ذاتی بیان اور وزارت خارجہ
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں، یہ میرا ذاتی بیان تھا۔ میں سمجھتا ہوں کہ میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف پورا آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا: عظمیٰ بخاری
چناب کے پانی کی سطح کی جانچ
خواجہ آصف نے کہا کہ چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں۔ ایک دن 6 ہزار کیوسک پانی آتا ہے جبکہ دوسرے دن پانی کی آمد زیادہ ہو جاتی ہے، چناب میں پانی کی آمد میں کمی اور زیادتی کچھ دن سے چل رہی ہے۔
کشمیر پر مضبوط مؤقف
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے نہ صرف جنگ ہاری بلکہ کشمیر پر ہمارا مؤقف بھی مضبوط ہوا ہے۔








