سعودیہ سمیت دیگر عرب ملکوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

عیدالاضحیٰ کی خوشیاں
جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب سمیت دیگر عرب ملکوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ کو جب پی ٹی آئی امیدوار نہیں سمجھا تو پھر کیا ہوا وہ بتائیں، جسٹس جمال مندوخیل
نماز عید کے بڑے اجتماعات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، عید الاضحیٰ کی نماز کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سائیکل کو اپنا کر صحت اور قدرتی ماحول کو بچایا جا سکتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
حج کا حصہ اور قربانی
حجاج مزدلفہ سے واپس منی جاکر آج بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے، جانوروں کی قربانی کریں گے، سرمنڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: برمنگھم میں کرسمس تقریبات کا باقاعدہ آغاز
مبارکباد کے پیغامات
سعودی قیادت کو عید کے موقع پر متعدد اسلامی ملکوں کے رہنماوں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کے ہوم پیج پر برسوں بعد بڑی تبدیلی
متحدہ عرب امارات میں نماز عید
متحدہ عرب امارات میں نماز عید الاضحیٰ کے اجتماعات ہوئے، دبئی، ابوظہبی، شارجہ اور دیگر اماراتی ریاستوں میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کن ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ؟ ایرانی حکام کا بیان آ گیا
حج کا رکن اعظم
اس سے قبل جمعرات کے روز 16 لاکھ سے زائد حجاج نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا۔ اس موقع پر فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
دعا کے الفاظ
مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے کہا، "اے اللہ، فلسطین میں ہمارے بھائیوں کو دشمن پر غالب فرما۔"