عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کی اسپیشل ملاقاتیں، احکامات جاری

عیدالاضحی کے موقع پر قیدیوں کے لئے خصوصی ملاقاتیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے عیدالاضحی کے موقع پر قیدیوں کے لئے خصوصی ملاقاتوں کے انتظامات کے حوالے سے تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رنگین مزاج ارب پتی پلے بوائے ٹرمپ نے 3 شادیاں کیں، درجنوں خواتین سے جنسی تعلق رہا
ملاقات کا وقت اور شرائط
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں، حوالاتیوں، خواتین اور نوعمراسیران کو عید کے پہلے اور دوسرے دن صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک اپنے قریبی عزیزوں سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: بنوں میں دہشتگردوں کی تھانے پر جدید کواڈ کاپٹر سے گولا باری
اجازت یافتہ رشتہ دار
ملاقات صرف والدین، بہن/بھائی، بیٹا/بیٹی یا بیوی سے کرائی جائے گی، دیگر رشتہ دار یا دوست شامل نہیں ہوں گے، ملاقات انٹرویو شیڈ میں ہوگی، ڈیوڑھی میں اجازت نہیں دی جائے گی۔
کھانے کی ترسیل اور سیکیورٹی انتظامات
لواحقین کی جانب سے لایا گیا کھانا مکمل تلاشی کے بعد قیدیوں کو دیا جائے گا۔ کسی بھی بدنظمی سے بچنے کیلئے خصوصی سیکیورٹی اور اسٹاف کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی جائیں گی۔