وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عیدالاضحی پر فول پروف سیکیورٹی انتطامات کا حکم
عیدالاضحی کے سکیورٹی انتظامات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالاضحی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیا ہے، مویشی منڈیوں میں بھی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی دعوے حقائق کے برعکس، عوامی مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، حافظ نعیم الرحمان
ٹریفک کی مانیٹرنگ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور سمیت دیگر شہروں میں ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیا گیا ہے۔ لاہور، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ کا نظام بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چترال میں 48 گھنٹوں کے دوران 3 خواتین سمیت 4 افراد کی خود کشی
کرایوں پر عملدرآمد
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر شہر میں ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ بسوں کی ونڈو اسکرین پر کرایہ نامہ، فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کرنے اور زائد کرایہ واپس کرنے کے لیے کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
مویشی منڈیوں میں موجودگی
مریم نواز نے کہا کہ لائیوسٹاک حکام مویشی منڈیوں میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔ انتظامیہ اور پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں، صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح پر صورتحال کی مانیٹرنگ اور متواتر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔








