وزیراعظم پاکستان، ولی عہد کی دعوت پر سعودی عرب میں موجود، عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے۔

وزیرِ اعظم کا سعودی عرب کا دو روزہ دورہ
جدہ (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک فساد کبھی طلباء کو اشتعال دلاتی ہے، کبھی وکلاء سے باہر نکلنے کی اپیلیں کرتی ہے: عظمیٰ بخاری
عمرہ کی ادائیگی کی تیاری
جہاں وزیرِ اعظم عمرہ کی ادائیگی کے لئے جدہ سے مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن)کی جماعت عوام کی امید بن چکی ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
استقبال کی تفصیلات
تفصیل کے مطابق وزیراعظم پاکستان دورے کے سلسلے میں جدہ پہنچے تھے۔ جدہ پہنچنے پر گورنر جدہ، شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلیٰ سفارتی اہلکاروں نے ان کا استقبال کیا۔
جدہ سے مکہ مکرمہ کی روانگی
اس کے بعد وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد عمرہ کی ادائیگی کے لئے جدہ سے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے۔