بھارت میں دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو اسے جنگ سمجھا جاتا ہے: بلاول

پاکستانی وفد کی امریکی قانون سازوں سے ملاقات
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی سفارتی کمیٹی کے سربراہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت میں کہیں بھی دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو ثبوت ہو یا نہ ہو اس کا مطلب جنگ سمجھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں 3 رکنی پاکستانی پارلیمینٹری وفد کی ازبکستان کے سربراہ سینٹرل الیکشن کمیشن سے ملاقات
امن و استحکام کی اہمیت
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکی قانون سازوں سے ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت کو اجاگر کیا اور پاک بھارت جنگ میں امریکی کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکی صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینے کی سفارش کا خط بھیج دیا
وفد کے اراکین
امریکی وفد میں کانگریس رکن جیک برگمین، ٹام سوزی، ریان زنکے، میکسن واٹرز، ایل گرین، جوناتھن جیکسن، ہینک جانسن، اسٹیسی پلاکٹ، ہنری کیوئلار اور دیگر اراکین شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے 3 حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی کا کیس: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیا
وزیرِاعظم کا امن کا مشن
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس وفد کو امن کا مشن دیا ہے، اس مشن میں بھارت سے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا شامل ہے، جنگ بندی خوش آئند ضرور ہے، لیکن یہ محض ایک آغاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ سرا برادری کی شناخت کو با اختیار بنانے کے لیے کراچی کے فریئر ہال میں دوسرے ٹرانسجینڈر فیسٹیول کا انعقاد
بھارت اور پاکستان کے درمیان غیر محفوظ صورتحال
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت اور پاکستان، جنوبی ایشیا اور بالواسطہ طور پر پوری دنیا آج اس بحران کے آغاز کے وقت کی نسبت زیادہ غیر محفوظ ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان مکمل جنگ کی حد آج ہماری تاریخ میں کبھی بھی اتنی کم نہیں رہی۔
یہ بھی پڑھیں: 24 اور 26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
سندھ طاس معاہدہ اور امریکی قانون سازوں کو آگاہی
اراکین کانگریس سے ملاقات میں بلاول زرداری نے سندھ طاس معاہدے کی بھارتی کی جانب سے یکطرفہ معطلی کے ممکنہ نتائج سے امریکی قانون سازوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا 24 کروڑ پاکستانیوں کے لیے پانی بند کرنے کا عندیہ ایک وجودی خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 121 گاڑیوں کے لاک توڑ کر چوری کرنے والے لڑکے کو 5 گھنٹے بعد رہا کردیا گیا
امریکہ کا کردار
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اگر امریکا ہمارے اس امن کے مشن میں ہمارا ساتھ دے اور اپنی قوت امن کے پیچھے لگائے تو وہ بھارت کو سمجھا سکتا ہے، مسائل کو حل کرنا ہے تو بھارت کو ایسی پالیسیوں سے روکا جائے جو خطے اور دنیا کے لیے عدم استحکام کا باعث بنیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایڈمنسٹریٹو کالج میں زیر تربیت افسران کا لیسکو ہیڈکوارٹرز کا دورہ، چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر سے ملاقات
شمالی امریکہ کی حمایت
بعد ازاں امریکی کانگریس ارکان نے جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے لیے پاکستانی وفد کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت ایم اینڈ ٹی ہیڈز کا اجلاس، اہم فیصلے
خارجہ امور کمیٹی کے ساتھ ملاقات
بلاول بھٹو نے وفد کے ہمراہ امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کی جس دوران جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال، مسئلہ کشمیر، اور امریکا پاکستان تعلقات پر گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بازؤوں اور ٹانگوں سے محروم آرٹسٹ کو تقرری کا لیٹر د یدیا ، گھر کے باہر سڑک بنوانے کا حکم بھی جاری
بھارت کی جارحیت کی مذمت
بلاول بھٹو نے وفد کو بھارت کی حالیہ جارحیت کے واقعات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت آبی وسائل کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی خطرناک نظیر قائم کر رہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق
بلاول بھٹو نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دیا جائے۔