ایک سال کے دوران پروازوں سے پرندے ٹکرانے کے 102 واقعات رپورٹ

پرندوں کے طیاروں سے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں مسافر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مزید اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
طیاروں کے متاثرہ واقعات
سماء ٹی وی نے پی آئی اے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 2024 میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 102 واقعات ہوئے، سب سے زیادہ واقعات اے 230 طیاروں کے ساتھ پیش آئے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: ماہرنگ بلوچ سمیت 92 سے زائد کارکنوں کی رہائی کا حکم
مختلف ایئرپورٹس پر واقعات
زیرجائزہ عرصے کے دوران لاہور ایئرپورٹ پر 28، اسلام آباد میں 18، کراچی میں 17 واقعات پیش آئے، ملتان ایئرپورٹ پر 14 اور فیصل آباد میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 6 واقعات ہوئے۔ پرندے ٹکرانے سے 9 طیارے متاثر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: دفتر سے 15 لاکھ روپے کی چوری کا ڈراپ سین؛ آفس بوائے ہی ماسٹر مائنڈ نکلا
نقصان کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق 2024 میں پرندے ٹکرانے سے قومی ایئرلائن کے 3 طیارے متاثر ہوئے، طیاروں سے پرندے ٹکرانے پر قومی ایئرلائن کو ہر سال ہزاروں ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا 14 اگست یوم آزادی پر ای بائیک اسکیم کے باقاعدہ افتتاح کا اعلان
2025 کی ابتدائی رپورٹ
رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں پرندے ٹکرانے کے 25 واقعات رپورٹ ہوئے، جنوری تا مئی 2025 اے320 کے 14، بوئنگ 777 کے 10 واقعات رپورٹ ہوئے۔
لاہور میں 6، ملتان میں 5 اور کراچی میں 2 واقعات پیش آئے، اسلام آباد، پشاور، سیالکوٹ ایئرپورٹس پر 2، 2 حادثات رپورٹ ہوئے، اپریل 2025 میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 7 واقعات پیش آئے۔
اہم اپیل
ترجمان قومی ایئرلائن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید الاضحیٰ پر شہری قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مقررہ جگہ پر تلف کریں، آلائشیں ایئرپورٹس کے قریب نہ پھینکیں کیونکہ اس سے پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کا خطرہ بڑھتا ہے۔ ایئرپورٹس کے اطراف صفائی کا خاص خیال رکھیں، حفاظتی اقدامات میں تعاون کریں۔ ذرا سی لاپرواہی بڑے فضائی حادثے کا باعث بن سکتی ہے، احتیاط کریں۔