جینڈر ٹیسٹ کے خوف کی وجہ سے باکسر ایمان خلیف نے باکسنگ ایونٹ چھوڑ دیا

ایمان خلیف کا اینڈہوون باکسنگ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
ایمسٹرڈیم (ویب ڈیسک) الجزائر کی اولمپک چیمپئن باکسر ایمان خلیف نے نیدرلینڈز میں ہونے والے اینڈہوون باکسنگ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں آئرش گلوکار پر دہشت گردی کی فرد جرم عائد
پہلے ایونٹ میں شرکت کا ارادہ
جیو نیوز کے مطابق 26 سالہ ایمان خلیف نے پہلے ایونٹ میں شرکت کا ارادہ ظاہر کیا تھا اور باکسنگ رنگ میں واپس آنا چاہتی تھیں لیکن اُنہوں نے نیدرلینڈز کے ایونٹ کے لیے رجسٹریشن نہیں کروائی، اس ایونٹ میں شرکت کےلیے رجسٹریشن کروانے کی ڈیڈ لائن جمعرات تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان کی ٹیم بھارت نہیں جائے گی، محسن نقوی کا دو ٹوک اعلان
ٹرنمنٹ میڈیا ڈائریکٹر کا بیان
اس حوالے سے ٹورنامنٹ میڈیا ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ایمان خلیف کا ہے، ہمارا فیصلہ نہیں۔ ورلڈ باکسنگ نے تمام باکسرز کے لیے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے اور ورلڈ باکسنگ نے ایمان خلیف کا نام لے کر کہا تھا کہ کسی بھی مقابلے سے قبل باکسرز کا جینڈر ٹیسٹ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اقبال نے بابر اعظم کے کراچی کنگز سے علیحدہ ہونے کی وجہ بتا دی
جنس کے ٹیسٹ کا فیصلہ
ورلڈ باکسنگ کو جنس کا ٹیسٹ لازمی قرار دیے ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا کہ ایمان خلیف کا نیدرلینڈز میں ہونے والے اینڈہوون باکسنگ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ سامنے آگیا۔
پیرس اولمپکس میں کامیابی اور تنازع
یاد رہے کہ الجزائر کی ایمان خلیف نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا لیکن ایونٹ کے دوران وہ صنف کے حوالے سے تنازع کا شکار ہوگئی تھیں جس کے بعد سے خواتین باکسنگ مقابلوں میں شرکت کےلیے ان کی اہلیت پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔