لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 25 ہزار اور کار پر 50 ہزار روپے جرمانے کا فیصلہ

ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل اور کار چلانے پر جرمانے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 25 ہزار روپے جبکہ کار چلانے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا انتہا پسند بھارتی نکلا
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیرداخلہ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کے علاوہ رانگ وے موٹرسائیکل چلانے والے کو بھی 25 ہزار روپے چالان کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تین سے کم سی جی پی اے لینے والے طلبہ سے ہونہار سکالر شپ واپس لینے کا فیصلہ
رکشوں پر پابندی
وزیرداخلہ سندھ نے اعلان کیا ہے کہ 4 سیٹر رکشوں کے لیے مکمل پابندی عائد کرنے کے لیے ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے، جبکہ ون بائی ٹو سیٹر رکشوں کو سڑک پر چلانے کی اجازت ہوگی۔
نئے جرمانوں کی تفصیلات
ون وے کی خلاف ورزی پر سرکاری گاڑی کا جرمانہ 2 لاکھ روپے ہوگا۔ ٹریفک کی ای چالان موٹر گاڑی کے مالک کے گھر کے ایڈریس پر بھیجے جائیں گے۔ ترمیمی قوانین و رولز کا مسودہ حتمی منظوری کے لیے سندھ کابینہ میں پیش کیا جائے گا。