پاکستان سے جنگ میں بھارت کے گرنے والے طیاروں کے پائلٹ کہاں گئے؟ انکشاف سامنے آگیا
پاکستان ایئر فورس کی کارکردگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ ماہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان ائیر فورس کی جانب سے گرائے گئے جنگی طیاروں کے پائلٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ گروہ کی پسپائی سے عوام کو ریلیف دینے کے معاملات میں مزید تیزی آئے گی: وزیر اعظم
پائلٹس کی تقدیر
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حال ہی میں معروف اینکر پرسن شہزاد اقبال نے جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔ میزبان مبشر ہاشمی نے ان سے سوال کیا کہ ان جیٹس کے پائلٹس کا کیا ہوا؟ جواب میں شہزاد اقبال نے بتایا کہ 'بھارت کے تباہ ہوئے طیاروں کے دو پائلٹس کی موت ہوگئی تھی، جب کہ تین زخمی تھے جو زیرِ علاج تھے'۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت کو 106 رنز کا ہدف دے دیا
انٹیلیجنس کی معلومات
شہزاد اقبال نے مزید بتایا کہ 'جب میں نے ائیرفورس کے لوگوں سے پوچھا کہ یہ معلومات آپ تک کیسے پہنچتی ہیں تو انہوں نے بتایا کہ یہ تفصیلات ہمیں ہمارے آن گراؤنڈ انٹیلیجنس کے ذریعے ملتی ہیں۔ ہم اپنی متعدد انٹیلیجنس ایجنسیز سے تصدیق کرکے بتا سکتے ہیں کہ یہ ہوا ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: چارلی کرک کی اہلیہ کا شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان
پاکستان اور بھارت کے دفاعی بجٹ
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ میں نے ائیر فورس کے لوگوں سے پوچھا کہ پاکستان کا بجٹ 9 بلین ڈالر ہے جبکہ انڈیا کا بجٹ 86 بلین ڈالر ہے۔ تو اس طرح آپ کے پاس جو سکیورٹی ہے وہ انڈیا کے پاس بھی ہوگی تو انہوں نے مجھے جواب دیا کہ ہمارا سسٹم بھارت سے زیادہ ایڈوانس ہے، اور اسی کا حقیقی مظاہرہ ہم نے حالیہ جنگ میں دیکھا۔
فضائی جنگ کے حالات
شہزاد اقبال نے کہا کہ جب فضائی جنگ ہو رہی تھی تو ہمارے 40 جہاز تھے اور انڈیا کے 80 جہاز تھے۔ مگر ہماری ائیر فورس کی صلاحیتوں کے ساتھ یہ ایک معجزہ تھا کہ نہ صرف ہمارا کوئی جہاز نہیں گرا بلکہ بھارتی ائیر فورس بھی ہمارا کوئی جہاز لاک کرکے میزائل بھی فائر نہیں کر سکی۔ جبکہ ہم نے انڈیا کے رافیل سمیت دیگر جہاز گرائے۔








