موٹر سائیکل کے لیے رجسٹریشن نمبر بک کروانے کے خواہشمندوں کے لیے محکمہ ایکسائز سے خوشخبری آگئی

فیصل آباد میں ایکسائز نے نمبر بکنگ فیس میں کمی کا فیصلہ
فیصل آباد (آئی این پی) محکمہ ایکسائز نے موٹر سائیکل کے لیے نمبر بک کروانے کی فیس کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کی یوم آزادی پر ترکیہ، پاکستان کے رہنماو¿ں کی شرکت دوستی کی عکاس ہے: الہام علیوف
فیس میں نمایاں کمی
اپنی مرضی کا نمبر بک کروانے کی فیس میں کمی ہوگی، فیس میں 90 فیصد کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ فیس کو 10 ہزار سے کم کر کے 1 ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ گاڑی کی فیس دس ہزار روپے ہی رہے گی۔
بجٹ میں تجویز کی شمولیت
محکمہ ایکسائز کے مطابق اگلے مالی سال پر بجٹ میں تجویز پیش کی جائے گی۔