مریم نواز آٹا، پیاز، ٹماٹر، سبزیوں کی قیمتیں کم کرنے ہی آئی ہیں،
پنجاب کی وزیر اطلاعات کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز آٹا، پیاز، ٹماٹر، اور سبزیوں کی قیمتیں کم کرنے ہی آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اے این ایف: بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، 17 ملزمان گرفتار
عیدالاضحیٰ پر سستی اشیاء کی فراہمی
لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پہلی مرتبہ عیدالاضحیٰ پر سبز مسالہ جات سستے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اور شی جن پنگ کے محبت بھرے تعلقات اور تنازعات: ٹرمپ کا دوسرا دور چین کے لیے کس طرح کا ہوگا؟
حکومتی اقدامات کی تعریف
انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے پہلے کبھی کسی وزیراعلیٰ پنجاب نے دن رات کی محنت سے قیمتیں بڑھنے نہیں دی ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مارکیٹ میں کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دی، اسے گڈ گورنس اور عوامی حکومت کہتے ہیں۔
دیگر صوبوں کی صورتحال
اُن کا کہنا تھا کہ کسی اور صوبے میں اس ایشو پر کوئی اجلاس یا کوشش کبھی سنی ہے کسی نے؟ مریم نواز آٹا، پیاز، ٹماٹر، اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کرنے ہی آئی ہیں۔








