پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے جھوٹے اور بے بنیاد بیانات کو قابل مذمت قرار دے دیا

بھارتی وزیراعظم کے بیانات کی حقیقت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارتی وزیراعظم کے بیانات حقیقت کے برخلاف ہیں۔ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل کا “روبوٹک کتا” عدالتی کیس میں پھنس گیا
پہلگام حملے پر پاکستان پر الزامات
دفتر خارجہ نے کہا کہ پہلگام حملے میں پاکستان پر الزامات قابل افسوس ہیں۔ بھارت نے آج تک کوئی قابل اعتبار ثبوت پیش نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد اقبال نصر اللہ کا لاہور کے مختلف زونز کا ہنگامی دورہ
جموں و کشمیر کا متنازعہ علاقہ
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کا حتمی فیصلہ یو این قرار دادوں کے مطابق ہونا ہے۔ بھارتی دعوے فوجی تسلط، آزادیوں کی پامالی اور آبادیاتی تبدیلی کی کوششوں کے تناظر میں کھوکھلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی اور سی سی پی او کو پلاٹس کی الاٹمنٹ، پنجاب پولیس کا موقٔف سامنے آگیا
بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین اور چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی اصولی حمایت پر قائم ہے۔
عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ بھارت کو ظلم پر جوابدہ بنایا جائے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے۔