آئندہ بجٹ میں میک اپ کے سامان کے حوالے سے خواتین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان
اسلام آباد: آئندہ بجٹ میں خواتین کے لیے ریلف
اسلام آباد (آئی این پی) آئندہ بجٹ میں میک اپ کے سامان کے حوالے سے خواتین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں کلورین گیس لیک سے 600 سے زائد زائرین اسپتال منتقل
بجٹ میں ٹیکس میں کمی کی توقعات
تفصیلات کے مطابق آئندہ بجٹ میں میک اپ کے سامان پر ٹیکس میں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال 7000 سے زائد امپورٹڈ اشیا پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں کمی ہوسکتی ہے۔ آئی ایم ایف نے امپورٹڈ اشیا کی ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کا مطالبہ کردیا، جس میں 7000 سے زائد اشیاء جیسے پرزہ جات، خام مال، اور ضروری آلات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے سعود شکیل، شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان
میک اپ کے سامان پر ڈیوٹی میں ممکنہ کمی
آئندہ بجٹ میں میک اپ کے سامان پر بھی ڈیوٹی اور ٹیکس کم ہوسکتا ہے۔ امپورٹڈ سرخی، پاڈر، آئ لائنر، مسکارا، میک اپ کٹس، اور فیس پاودر کی ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے قندھار ایئر فیلڈ آئل سٹوریج سائٹس کو تباہ کر دیا: سیکیورٹی ذرائع
دیگر امپورٹڈ اشیاء پر ڈیوٹی میں کمی
امپورٹڈ میک اپ آلات، اسٹیٹنر، لپ گلو، فیس شائنر، میک اپ بیس کریم، پرفیوم، باڈی اسپرے، پرس، سن گلاس، لوشن اور کریمز پر بھی 2 سے 5 فیصد تک ڈیوٹی میں کمی ہوسکتی ہے۔
ہیئر اور ملبوسات کے لئے خوشخبری
امپورٹڈ نقلی زلفیں، ہیئر کلرز، ہیئر لوشن اور کریم پر بھی ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ امپورٹڈ برینڈڈ جوتے، کپڑے، بیلٹس، شیونگ کے امپورٹڈ سامان، بریف کیس، سفری بیگ، اور ہینڈ بیگ پر بھی یہی ڈیوٹی میں کمی کی توقع ہے۔








