قریبی رشتہ دار کی دوستوں کے ساتھ 17 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، معاملہ پولیس کے پاس پہنچ گیا
خانیوال میں اجتماعی زیادتی کا واقعہ
خانیوال (آئی این پی) - درندہ صفت ملزمان نے ایک نوجوان لڑکی کو نشہ آور شے پلا کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ون ڈے فارمیٹ میں کپتان کی تبدیلی کے معاملے پر اجلاس بلانے کے لیے چیئر مین پی سی بی کو خط لکھ دیا۔
واقعہ کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق، خانیوال میں 3 ملزمان نے 17 سالہ لڑکی کو نشہ آور شے پلا کر اس کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی، جس کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ چھب کلاں میں درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا لاہور میں شیر حملے کے زخمیوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان
متاثرہ لڑکی کا بیان
متاثرہ لڑکی کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ ایک قریبی رشتے دار نے اس کی بیٹی کو کام کروانے کے بہانے گھر بلایا اور پھر نشہ پلانے کے بعد اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔
پولیس کا اقدام
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔








