کوئٹہ بائی پاس سے ملنے والی نامعلوم لاش کا معمہ حل، قاتل بھی پکڑا گیا

نامعلوم لاش کا معمہ حل
کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ میں ہنہ بائی پاس سے ملنے والی نامعلوم لاش کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے لاش کی شناخت اور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی سے متعلق قوانین کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا
لاش کی شناخت اور ملزمان کی گرفتاری
پولیس کے مطابق کوئٹہ میں ہنہ بائی پاس سے ملنے والی نامعلوم لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ آگیا ہے، لاش فہد نامی نوجوان کی ہے جبکہ قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فہد کو اس کے دوستوں نے لین دین کے تنازع پر قتل کیا، ملزمان نے فہد کو قتل کرکے لاش ہنہ کے قریب پھینک دی تھی۔ سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے تحقیقات مکمل کرلیں، ایس سی آئی ڈبلیو نے بتایا کہ والد مقتول فہد کو گمشدہ سمجھ رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی، فی تولہ 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے کا ہوگیا
پچھلے قتل کے واقعات
اس سے قبل پولیس کو 7 جولائی 2022 میں کچلاک بائی پاس کلی کتیر کے میدان سے دو خواتین کی لاشیں ملی تھیں۔ لاشوں کی شناخت ریلولے کالونی جوائنٹ روڈ کے رہائشی اسدااللہ نے اپنی بہن حمید بی بی زوجہ غلام فاروق اور دوسری لاش کی شناخت بہن کے دیور کی بیٹی ماہ جبین کے نام سے کی تھی۔
قتل کی تفصیلات
اسداللہ نے رپورٹ دی تھی کہ مقتولہ حمیدہ بی بی اور اسکے دیور کی بیٹی کچلاک میں کسی پیر سے دم کرانے گئی تھیں، جنہیں نامعلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد لاشیں میدان میں پھینک دی تھیں۔ ان خواتین کا قاتل بی رشتے دار تھے۔