14 کیسز میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، سیاسی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں: شیخ رشید

شیخ رشید کی سیاسی حالات پر تشویش
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ ملکی سیاسی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
عید کے بعد میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی میں عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ میں 14 کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہوں، جیلوں میں قید غریب لوگوں کو رہا کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بی جے پی اندرونی خلفشار کا شکار، نظریاتی دھڑوں میں تقسیم، نئی قیادت کی تلاش شروع: ’’ دی ویک میگزین ‘‘ کے تہلکہ خیز انکشافات
انتظامیہ پر تنقید
’’جنگ‘‘ کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے اس مرتبہ ریڑھی بانوں کو کاروبار کا موقع نہیں دیا۔
عید کی نماز کا اجتماع
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں نماز عید ادا کی، جہاں ضلع کا نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا، کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے بھی لیاقت باغ میں نماز عید پڑھی۔