عید کا دن دوسروں کے دکھ درد بانٹنے کا احساس دلاتا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا عیدالاضحیٰ کا پیغام
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن دوسروں کے دکھ درد بانٹنے کےلیے ایثار و قربانی کا احساس دلاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میچ کے دوران کبڈی کا کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا
ایثار و محبت کا پیغام
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا عید الاضحیٰ ایثار، محبت، اتفاق کا درس دیتی ہے۔ صاحب ثروت لوگ اپنے ارد گرد نادار اور مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سکندر رضا نسلی تعصب کا شکار، شکایت پر مقامی کوچ معطل
صفائی ستھرائی کی اہمیت
شہری سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔
شہریوں سے اپیل
’’جنگ‘‘ کے مطابق انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ صفائی عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔








