میک اپ پراڈکٹس چکھنے کے حوالے سے مشہور بیوٹی انفلوئنسر اچانک انتقال کرگئیں
تائیوان کی بیوٹی انفلوئنسر کی موت
تائپے سٹی (ویب ڈیسک) میک اپ پراڈکٹس کو چکھنے کے حوالے سے مشہور تائیوان کی بیوٹی انفلوئنسر گواوا شوئی شوئی اچانک انتقال کر گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم محمد مسرور ذمہ داریوں سے الگ ہو گئے
بیماری کی وجہ سے انتقال
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، 'گواوا بیوٹی' کے نام سے بنے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ گواوا 24 مئی کو اچانک ہونے والی بیماری کے باعث انتقال کر گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمرایوب کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر
میڈیا میں شہرت
گواوا شوئی شوئی انسٹاگرام پر 12 ہزار سے زائد فالوورز رکھتی تھیں، انہوں نے اپنی منفرد ویڈیوز کی وجہ سے شہرت حاصل کی تھی جن میں وہ بیوٹی پراڈکٹس کو نہ صرف آزماتیں بلکہ چکھ کر ان کا ذائقہ بھی بتاتیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
مشہور ویڈیوز
جیو نیوز کے مطابق ان کی کئی ویڈیوز میں انہیں میک اپ پراڈکٹس جیسے بلش، لپ اسٹک یا کریم چکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اکثر وہ ان پراڈکٹس کے ذائقے پر ناگواری کا اظہار کرتیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 5 اہلکار شہید
صارفین کا ردعمل
ان ویڈیوز پر متعدد صارفین نے سوال اٹھائے کہ اگر کسی صارف نے ان کے انداز کو سنجیدگی سے لیا تو اس کی صحت کی ذمہ داری کون لے گا۔ کئی افراد نے تبصرہ کیا کہ بیوٹی پراڈکٹس کھانے کے لیے نہیں ہوتیں جس کے باعث گواوا کا یہ عمل انتہائی خطرناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا
موت کی وجہ پر قیاس آرائیاں
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ان کی موت کے اسباب سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں جن میں میک اپ میں موجود زہریلی اشیا کے استعمال یا دل کا دورہ شامل ہیں، تاہم انسٹاگرام پر ایک صارف، جو خود کو گواوا شوئی شوئی کا قریبی دوست بتاتا ہے، نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت کا بیوٹی پراڈکٹس چکھنے سے کوئی تعلق نہیں۔
وضاحت برائے بیوٹی پراڈکٹس
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گواوا شوئی شوئی خود بھی اپنی ویڈیوز کے کیپشن میں یہ وضاحت کرتی تھیں کہ میک اپ پراڈکٹس کھانے کے لیے نہیں ہوتیں۔








