وزیراعظم کا 2 غیر ملکی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعظم شہباز شریف کی عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم اشتہاری قرار
ملائیشین وزیراعظم کے ساتھ رابطہ
’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین وزیراعظم نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی، اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کاشتکاروں کے لیے 110 ارب روپے کا مجموعی پیکج، وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت گندم پالیسی کا اجلاس، اہم فیصلے اور منظوری
تاجک صدر کے ساتھ رابطہ
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمٰن کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ شہباز شریف نے تاجک صدر اور عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ دوشنبے کے حالیہ دورے میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم نے تاجک صدر سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا و دوست ممالک کی ثالثی سے جنگ بندی کی پیشکش امن کے جذبے کے تحت قبول کی۔
تاجک صدر کی نیک تمنائیں
دورانِ گفتگو تاجک صدر نے پاکستان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔








