ایلون مسک سے تنازع، ٹرمپ کی جانب سے خریدی گئی سرخ ٹیسلا کار کا اب کیا ہوگا؟ جانیے
ٹرمپ اور مسک کے درمیان تنازع
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے درمیان جاری تنازع کے دوران ٹرمپ کی جانب سے خریدی گئی ٹیسلا کار کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوئی، ہم ثبوتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن جائیں گے، پی ٹی آئی کا دھاندلی کا شکوہ سمجھ سے بالاتر ہے، گورنر خیبرپختونخوا
ٹرمپ کی ٹیسلا کار کی خریداری
امریکی میڈیا کے مطابق یہ گاڑی ٹرمپ نے رواں سال کے آغاز میں اس وقت خریدی تھی جب وہ ایلون مسک کے کاروبار کی تشہیر کے لیے وائٹ ہاؤس میں ایک فوٹو سیشن کرا رہے تھے۔ ایک وائٹ ہاؤس اہلکار کے مطابق ٹرمپ کے اس اقدام کا مقصد مسک کی کمپنیوں اور امریکی ٹیکنالوجی کے لیے حمایت ظاہر کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بدقسمتی سے سب کچھ ہائبرڈ ہو گیا، اس میں چچا آصف زرداری اور اُن کی پارٹی بھی شامل ہے، ایمل ولی خان
ٹیسلا کار کا مستقبل
جیو نیوز کے مطابق جمعرات کی شام تک ٹیسلا کی یہ گاڑی وائٹ ہاؤس کے ویسٹ وِنگ کے باہر پارک تھی۔ اب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی سرخ رنگ کی ٹیسلا ماڈل ایس کار کو بیچنے یا کسی کو تحفے میں دینے پر غور کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امیر قطر نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیدیا
مسک اور ٹرمپ کی دشمنی
خیال رہے کہ ایلون مسک اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوستی ختم ہوتے ہی دشمنی میں بدل گئی اور اب ایک دوسرے پر سنگین الزامات کا تبادلہ ہورہا ہے۔ ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام جنسی اسکینڈلز میں بدنام ایپسٹین کی فائلوں میں موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صاحب کے ساتھ ڈیوٹی کرتے نہ تو ہمارے کان ہیں، نہ آنکھیں اور نہ ہی زبان
جیفری ایپسٹین کا معاملہ
واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین کمسنوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کئی واقعات میں ملوث قرار دیا گیا تھا اور سن 2019 میں وہ پراسرار طورپر جیل میں مردہ پایا گیا تھا۔ جیفری ایپسٹین امریکا سمیت مختلف ممالک کی اہم ترین شخصیات کا دوست تھا اور انہیں اپنے گھر پارٹیوں میں مدعو کرتا تھا۔
سوشل میڈیا پر کاٹا گیا زخم
ٹیسلا کے مالک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹرمپ کو ’احسان فراموش‘ بھی قرار دیا۔ مسک سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے لفظی گولہ باری کی اور کہا کہ خود انہوں نے ایلون مسک کو حکم دیا تھا کہ وہ انتظامیہ سے علیحدہ ہوجائیں اور یہ بھی کہ مسک پاگل ہوگئے ہیں۔








