مروف ڈائریکٹر نے تنخواہ مانگنے پر ڈرائیور کو چھری مار کر زخمی کردیا
بالی وڈ ہدایت کار کا تشدد
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے معروف ہدایت کار منیش گپتا نے تنخواہ مانگنے پر اپنے ڈرائیور پر چھری سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔ منیش گپتا نے ’ڈرنا ضروری ہے‘ اور ’ہاسٹل‘ جیسی کئی مشہور فلموں کی ہدایتکاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرے سسر نے 30 سال پہلے پاکستان میں قدرتی گیس کی پیداوار پر کام کیا تھا: امریکی وزیر توانائی
ڈرائیور کی ملازمت کی صورتحال
رپورٹس کے مطابق، ڈرائیور محمد لشکر تقریباً تین سال سے منیش گپتا کے لیے 23 ہزار بھارتی روپے میں کام کر رہا تھا۔ تاہم، گزشتہ ماہ اسے نوکری سے نکال دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر امریکا کے حملے عالمی قانون کی خلاف ورزی نہیں تھے، نیٹو
تنخواہ کی عدم ادائیگی
کہا گیا ہے کہ ہدایت کار نے ڈرائیور کو دوبارہ کام پر آنے کی شرط پر پیسوں کی ادائیگی کی بات کی، لیکن ڈرائیور کے واپس آنے کے باوجود منیش گپتا نے اس کی تنخواہ ادا نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد مظاہرے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی، بی جے پی کے دفتر کو آگ لگا دی گئی
حملے کا واقعہ
رپورٹس کے مطابق، جب ڈرائیور نے تنخواہ کا مطالبہ کیا تو ہدایت کار نے کچن سے چھری اٹھائی اور حملہ کرکے ڈرائیور کو زخمی کردیا۔ بعد ازاں ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
قانونی کارروائی
ڈرائیور نے ہدایت کار کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا، لیکن پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔








