ٹرمپ بمقابلہ مسک: سیاسی، معاشی اور خلائی محاذ پر طاقتور شخصیات کی خطرناک جنگ

ٹرمپ اور مسک کے درمیان تنازع
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیکنالوجی ارب پتی ایلون مسک کے درمیان حالیہ تنازع نے سیاسی، معاشی اور سماجی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگلا میچ کھیلنے ساہیوال چلے آئے، میچ ہم ہار گئے اور وہ اپنا دل، تحریری امتحان کی چھٹی ملی، امتحان دے کر دل مطمئن تھا کہ یہاں سلیکشن ہو جائے گی.
تنازع کا آغاز
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یہ تنازع، جو ٹرمپ کے مجوزہ بگ بیوٹیفل بل سے شروع ہوا، سوشل میڈیا پر شدید لفاظی اور ذاتی حملوں تک جا پہنچا۔ یہ محض 2 طاقتور شخصیات کی لڑائی نہیں، بلکہ ایک ایسی جنگ ہے جو سیاسی دھاروں، معاشی استحکام اور عالمی خلائی پروگراموں تک کو متاثر کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک بچے کی تلاش کیلئے چوتھے روز بھی آپریشن جاری
مسک کی تنقید
تفصیلی رپورٹس کے مطابق یہ تنازع 3 جون کو اس وقت شروع ہوا جب ایلون مسک نے ٹرمپ کے مجوزہ بگ بیوٹیفل بل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہ بل، جس میں ٹیکس کٹوتیوں، امیگریشن اصلاحات اور اخراجات میں کمی شامل تھی، کانگریشنل بجٹ آفس کی رپورٹ کے مطابق 10 سالوں میں 2.4 ٹریلین ڈالر کا خسارہ بڑھانے اور 10.9 ملین افراد کو صحت کی انشورنس سے محروم کرنے کا باعث بن سکتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دلہن کو دیکھتے ہی دولہے کا شادی سے انکار، معاملہ پولیس تک جا پہنچا
ٹرمپ کا جواب
مسک، جو ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے سربراہ تھے، نے اسے مالیاتی بدانتظامی اور گھناؤنی خرابی قرار دیا، جو ان کے بجٹ اصلاح کے ایجنڈے سے متصادم تھا۔ ٹرمپ نے اس تنقید کو ذاتی حملہ سمجھا اور 5 جون کو مسک کو "ایک شخص جو اپنا دماغ کھو چکا ہے" کہہ کر جوابی وار کیا۔ انہوں نے مسک کی کمپنیوں، خاص طور پر اسپیس ایکس کے 38 ارب ڈالر کے سرکاری معاہدوں کو منسوخ کرنے کی دھمکی دی۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی قیمت خریداری سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ جاری
سوشل میڈیا پر کشیدگی
مسک نے بھی پیچھے نہ ہٹتے ہوئے ٹرمپ پر جیفری ایپسٹین کے خفیہ فائلز چھپانے کا الزام لگایا۔ ایلین مسک نے ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کیا، جس سے یہ تنازع سوشل میڈیا پر ایک طوفان بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دینا بچگانہ جبر ہے، سلمان اکرم راجہ
اقتصادی اثرات
تنازع کے اثرات صرف سیاسی دائرے تک محدود نہیں ہیں: 5 جون کو ٹیسلا کے حصص 14.2 فیصد گر گئے، جس سے کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں 152 ارب ڈالر کی کمی ہوئی اور مسک کی ذاتی دولت 33 ارب ڈالر کم ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کھلاڑی کو انتہائی بڑا جرمانہ کر دیا گیا
عالمی توجہ
اس تنازع کو عالمی سطح پر بھی توجہ حاصل ہوئی، جہاں روس کے سابق صدر دمتری میدویدیف نے طنزیہ کہا کہ روس ٹرمپ اور مسک کے درمیان امن معاہدہ کروا سکتا ہے اگر اس کے بدلے اسٹارلنک کے حصص دیے جائیں۔
مستقبل کی پیشگوئی
ایلون مسک کے والد نے اس تنازع کو دو گوریلوں کی لڑائی سے تشبیہ دی، جو کہ غلبہ کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اس تنازع میں زیادہ طاقتور ہیں اور ایلون کو یہ قبول کر لینا چاہیے۔