برف میں جما ہوا گوشت گھنٹوں کے بجائے منٹوں میں کیسے پگھلائیں؟ طریقہ جانیں

عید الاضحیٰ کا جشن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عید الاضحیٰ کا پہلا روز گزر چکا ہے۔ عید کے دوسرے روز کہیں قربانی تو کہیں دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد جاری، 7 افسران کی بطور سپرنٹنڈنٹ گریڈ 18 میں ترقی
خواتین کی مشکلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایسی ایک مشکل جس کا خواتین کو سامنا کرنا پڑتا ہے وہ یہ ہے کہ فریزر میں رکھے گوشت کو جلدی سے کیسے نرم کیا جائے؟ اس کے لیے کچھ خواتین گوشت کے پیکٹ کو فریزر سے نکال کر پانی میں رکھتی ہیں، لیکن یہ عمل کافی وقت لیتا ہے۔
آسان طریقہ
اسی حوالے سے آج ہم آپ کو ایک آسان طریقہ بتائیں گے جس کے تحت گوشت جلد پگھل جائے گا۔ طریقہ: ایک بڑا سا پیالہ لیں اور اس میں پانی بھریں، ساتھ ہی 2 چمچ نمک اور 2 چمچ میٹھا سوڈا شامل کریں اور اس میں گوشت کا پیکٹ ڈال دیں۔ یہ نہ صرف گوشت کو جلد نرم کرے گا بلکہ اس پر لگا خون بھی صاف کر دے گا۔