انگلش کرکٹ بورڈ کے سی ای او نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا نیا عالمی ٹورنامنٹ

لندن (آئی این پی) انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) ورلڈ کلب چیمپئن شپ کے نام سے ایک نئے عالمی ٹورنامنٹ کے آغاز کے لئے ممکنہ آپشنز تلاش کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا اہم بیان آ گیا

ٹی20 چیمپئنز لیگ کا پس منظر

میڈیا رپورٹس کے مطابق، 2009 سے 2014 تک کھیلے گئے ٹی20 چیمپئنز لیگ ٹورنامنٹ میں ٹیسٹ کھیلنے والی نیشنز کی ڈومیسٹک ٹورنامنٹس جیتنے والی بہترین ٹیمیں حصہ لیتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کریک ڈاؤن، 1500 کشمیری گرفتار

مختصر فارمیٹ کی لیگز کی ترقی

حالیہ برسوں میں، کئی ممالک نے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ لیگز شروع کی ہیں، جن میں انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ، جنوبی افریقہ کی ٹی20 لیگ، اور متحدہ عرب امارات کی آئی ایل ٹی20 شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ہر سال 11 ہزار خواتین حمل اور زچگی کے دوران موت کا سامنا کرتی ہیں، پاپولیشن کونسل

ٹی20 چیمپئنز لیگ کی بحالی کی کوششیں

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی ٹی20 چیمپئنز لیگ ٹورنامنٹ کو دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں ابتدائی مراحل میں ہیں۔ انگلش بورڈ کے سی ای او رچرڈ گولڈ کا کہنا ہے کہ عالمی ورلڈ کلب چیمپئن شپ کا قیام فرنچائز کرکٹ کے بڑھتے ہوئے منظرنامے کے لیے بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خوشحالی مائیکروفنانس بینک میں ہراسانی کا شکار خاتون کے حق میں فیصلہ، بینک اور عملے پر 95 لاکھ روپے جرمانہ عائد

آنے والے ٹورنامنٹس اور فرنچائزز

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق، رچرڈ گولڈ کا کہنا ہے کہ ٹی20 چیمپئنز لیگ کی طرز پر مردوں اور خواتین کے ٹورنامنٹ کا بھی جلد انعقاد کیا جائے گا۔ ورلڈ کلب چیمپئن شپ کے لیے ہندوستانی فرنچائزز کے تعاون کی ضرورت ہوگی کیونکہ آئی پی ایل فرنچائز دنیا بھر کی لیگز میں ایک اہم حصہ ہے۔

چیمپئنز لیگ کی تاریخ

واضح رہے کہ چیمپئنز لیگ کا انعقاد مشترکہ طور پر تمام بورڈز نے کیا تھا، تاہم کم مقبولیت کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ 2014 کے بعد ختم کر دیا گیا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...