جو دل میں ہے خوشی تو آنکھ میں بھی غم کا ہے پانی۔۔۔
خوشی اور غم
جو دل میں ہے خوشی تو آنکھ میں بھی غم کا ہے پانی
منائی جارہی ہے اس طرح سے عیدِ قربانی
یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر 12 واں حملہ، سیجل 2 میزائل داغ دیے
عشق کی مسافت
مسافت عشق کی دیکھو بہت دشوار ہوتی ہے
کبھی عشاق کو اس میں ملی نہ کوئی آسانی
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر کلرکہار کے مقام پر شارٹ سرکٹ کے باعث مسافر بس میں آتشزدگی
راستے کی مشکلات
کبھی صحراؤں کا جلتا ہوا سورج رہے سر پر
کبھی پیروں تلے کانٹے کبھی ہے راہ انجانی
یہ بھی پڑھیں: چینی دفاعی ماہر نے جنگی میدان میں کامیابی کو چینی طیاروں اور فوجی ساز و سامان کی بہترین تشہیر قرار دے دیا
حق کا قافلہ
چلے ہیں قافلے حق کے نہ جانے کون سی منزل
لہو کے رنگ سے رنگی جہاں بارش ہے طوفانی
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں آسمانی بجلی گر گئی: بھارتی میڈیا کا وہ کلپ جسے دیکھ کر کرکٹ فینز ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
عشق کی قربانی
دیا کرتے ہیں فرحت عشق کی راہوں میں قربانی
کبھی عشاق کو ملتی نہیں کوئی بھی آسانی
مضمون نگار
کلام :ڈاکٹر فرزانہ فرحت ۔۔(لندن)








