وزیراعظم کا آمان کے سلطان کو فون، عید کی مبارکباد اور دورہ پاکستان کی دعوت دی
وزیراعظم شہباز شریف کا سلطان عمان سے رابطہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج سلطنت عمان کے سلطان ھیثم بن طارق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اغوا برائے تاوان کیس،7 پولیس اہلکاروں کی تنخواہ بند، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
عید کی مبارکباد
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دینے کے لیے ٹیلیفون کیا۔ دوران گفتگو وزیر اعظم نے سلطان ھیثم اور عمان کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: الو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ نے کمائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ،سب ہندوستانی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا
اتحاد و ہم آہنگی کی دعا
رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے دعا کی، غزہ کے عوام کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: رینجرز نے معرکۂ حق میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی، اب باقاعدہ وار فائیٹنگ فورس ہے: ڈی جی رینجرز پنجاب
پاکستان اور بھارت کے درمیان بحران
وزیر اعظم نے پاکستان اور بھارت کے حالیہ بحران کے دوران عمان کے مؤقف پر شکریہ ادا کیا اور کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے لیے ان کی حمایت کو سراہا۔ وزیراعظم نے سلطنت عمان کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
دوروں کے باہمی دعوت کا اعادہ
دوسری جانب وزیر اعظم نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے اپنی دعوت کا اعادہ کیا، جس پر سلطان ہیثم نے دعوت قبول کرتے ہوئے وزیراعظم کو بھی عمان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔ وزیرِاعظم ہاؤس کے مطابق دونوں دورے باہمی طور پر سفارتی ذرائع سے مناسب تاریخوں پر ہوں گے。








