کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کا کمائی کا اہم راستہ بند ہو گیا

کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کو دھچکا
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریguez کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: روزمرہ معاملات زندگی کی انجام دہی میں دوسروں کی مرضی پر مبنی رویہ ہر قیمت پر ترک کر دیں، آپ کو اس صورتحال سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت ہے
ریئلٹی شو "I Am Georgina" کی غیر موجودگی
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریguez نے اعلان کیا ہے کہ ان کا نیٹ فلکس پر نشر ہونے والا ریئلٹی شو "I Am Georgina" کا چوتھے سیزن نہیں آئے گا۔ جارجینا روڈریguez کے اس شو کے ابتدائی 3 سیزن نے دوران دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی، 46 ممالک میں میں دیکھائے جانے والا شو ٹاپ 10 سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پروگرامز میں شامل رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم، حالیہ پرتشدد واقعات میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 88 ہوگئی
شخصی اور پیشہ ورانہ زندگی کا شیئرنگ
ڈیلی سن کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا نے اس شو کے ذریعے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے اہم پہلوؤں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا تھا، انہوں نے اس تجربے کو اپنی زندگی کا سب سے اہم پیشہ ورانہ تجربہ بھی قرار دیا اور کہا کہ اس میں بہت محنت شامل تھی تاہم، انہوں نے اس بات کا عندیہ دیا کہ "فی الحال اس شو کو جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے"۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی بیٹیاں ہر میدان میں سبز ہلالی پرچم کو سربلند کر رہی ہیں : وزیراعلیٰ مریم نواز کا قومی ٹیم کو ایشیئن یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیتنے پر خراج تحسین
مالی کامیابی کا تخمینہ
"I Am Georgina" کے 3 سیزن کے دوران رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا کی آمدنی تقریباً 22 ملین پاؤنڈز (یعنی پاکستانی روپوں میں 8 ارب 38 کروڑ سے زائد) رہی تاہم نیٹ فلکس نے کبھی بھی اس کی آمدنی کا اعلان نہیں کیا البتہ مختلف ذرائع سے یہ تخمینہ لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نابالغ طالب علم کو فحش تصاویر بھیجنے والی خاتون ٹیچر کو ایسی سزا سنادی گئی کہ ساری زندگی پچھتاتی رہے گی
کاروباری شخصیت کا تعارف
اس شو کی کامیابی نے رونالڈو کی گرل فرینڈ کو کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر بھی متعارف کرایا۔ اس کے علاوہ، وہ سوشل میڈیا پر بھی فعال ہیں، جہاں ان کے 63 ملین سے زائد فالوورز ہیں اور وہ مختلف برانڈز کے ساتھ اشتہاری معاہدے کرتی ہیں۔
سعودی عرب میں رہائش
دوسری جانب النصر کے اسٹار فٹبالر گرسیٹانو رونالڈو اور جارجینا 5 بچوں کے ساتھ سعودی عرب میں رہائش پذیر ہیں، جہاں وہ 2023 میں النصر کلب کیساتھ منسلک ہیں۔